Top Rated Posts ....
Search

Biwi Ki Maujoodgi Mein Itnehaai Sharamnaak Harkatein

Posted By: Akram on 29-07-2018 | 21:32:03Category: Political Videos, News


بیوی کی موجودگی میں انتہائی شرمناک حرکتیں کرنیوالے شوہر کی بیوی نے بھی ایسی شرمناک حرکت کردی کہ ۔۔۔
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست کنساس میں فحش فلمیں دیکھنے پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خو دہی فون پر پولیس کو قتل اطلاع بھی دیدی۔

امریکی نیوز ایجنسی ”فوکس نیوز “ کے مطابق کنساس کی رہائشی پیٹریشیا ہل نے پولیس کو فون کرکے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر ہل کو قتل کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ان کو ہل کی لاش اس کی جائیداد پر واقع ایک شیڈ کے نیچے پڑی ہوئی ملی ۔

ہل کی لاش کے اوپری اور نیچے والے حصے پر گولیوں کے دونشانات تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں تھا لیکن وہ اپنے خاوند کی جانب سے فحش فلمیں خریدنے اور پھر ان کو دیکھنے کی عادت کو ناپسند کرتی تھی اور کئی بار اس کور وک بھی چکی تھی ۔اس نے ایک مرتبہ معلوم ہونے پر کہ وہ نئی فحش فلمیں خرید رہا ہے اس کا آرڈر بھی کینسل کروایاتھا ۔

اس کے بعد ہل نے اپنی جائیداد پر واقع اس شیڈ کے نیچے بیٹھ کر اپنا شوق پورا کرنا شروع کردیا ۔مسز ہل نے بتایا کہ میں شیڈ کے اندر داخل ہوئی تو وہ ایک عریاں فلم دیکھ رہا تھا جس پر میں نے اس کوایسا کرنے سے منع کیا لیکن اس نے انکار کردیا جس پر میں گھر گئی اور پسٹل اٹھا کر واپس آگئی ۔

پیٹریشا کے مطابق وہ کچھ دیر بعد شیڈ میں داخل ہوئی اور اپنے خاوند پر دو فائر کئے جن میں سے ایک اس کے سر میں لگا جبکہ دوسرا اس کی ٹانگ میں لگا ۔اس کے بعد وہ سیدھی گھر گئی اور فون پر پولیس کو اطلاع دی کے اس نے اپنے خاوند کوقتل کردیا ہے ۔


فحش فلموں دیکھنے پر خاوند کو قتل کرنے والی پیٹریشا اور اس کے مقتول شوہر کی فائل فوٹو


وہ شیڈ جہاں پیٹریشا نے اپنے خاوند پر فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.