Top Rated Posts ....
Search

Jeet Ke Baad Imran Khan Ka 1st Test

Posted By: Manglu on 29-07-2018 | 02:00:32Category: Political Videos, News


جیت کے بعد عمران خان کا پہلا امتحان ، پرویز مشرف کے بارے میں بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت سنگین غداری کیس کی سماعت دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے جو کہ متوقع وزیراعظم عمران خان کی حکومت کیلئے ایک بڑا امتحان ہو گا ۔شیڈول کے مطابق چیف جسٹس یاور علی آئندہ ہفتے 31 جولائی سے 2 اگست تک تین روزہ دورے پر اسلام آباد جارہے ہیں جہاں وہ تین رکنی خصوصی ٹریبونل کی سربراہی کریں گے ۔

ایکسپریس ٹریبون نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اسلام آباد دورے کا مقصد 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی کے نفاذ پر سابق صدر پرویز مشرف پر قائم ہونے والے سنگین غداری کیس کی سماعت ہے تاہم پرسیکیوشن نے تاحال مقدمے کی سماعت کے حوالے کوئی معلومات حاصل نہیں کی ہیں ۔

کیس کی سماعت اس ماہ کے شروع میں مقرر کر دی گئی تھی لیکن لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس غیر ملکی دورے پر تھے جس کے باعث شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ۔انگریزی اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اگلے ہفتے مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے حوالے سے مشرف کی قانونی ٹیم کو آگاہ کر دیا گیاہے ۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی متوقع حکومت سنگین غداری کیس کی پیروی کرتی ہے اور پی ایم ایل این کی جانب سے کیس میں پراسیکیوٹر تعینات کیے جانے والے اکرم شیخ کو برقرار رکھتی ہے یا نہیں؟ ذرائع کا کہناہے کہ ن لیگ کے قریب سمجھے جانے والے اکرم شیخ ممکنہ طور پر خود کو اس کیس سے علیحدہ کر لیں گے ۔

عمران خان نے نومبر 2007 میں یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی مشرف کے غیر قانونی اقدمات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی لیکن یہ بات دیکھی گئی ہے کہ پی ٹی آئی گزشتہ کچھ عرصہ سے اس معاملے پر مکمل طور پر خاموش ہے ۔

پرویز مشرف کے انتہائی قریبی ساتھی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ،ڈاکٹر امجد جوکہ مشرف کی پارٹی کے انتہائی اہم ترین ممبر تھے ، انہوں نے عمران خان کے خلاف این اے 53 میں اپنے کاغذت نامزدگی بھی واپس لے لیے تھے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.