Election 2018 Adaalat Ki Taraf Se.....
Posted By: Akram on 28-07-2018 | 01:37:26Category: Political Videos, Newsالیکشن 2018، عدالت کی طرف سے نااہل سیاستدانوں کے نامزد امیدواروں کیساتھ عوام نے کیا سلوک کیا؟ جان کر جیل میں موجود مریم نواز بھی دنگ رہ جائیں گی کیونکہ ۔ ۔ ۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عدالت کی جانب سے نااہل کئے گئے معروف سیاستدانوں کے نامزد امیدواروں نےعام انتخابات میں بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرلی، ووٹرز نے بھی نا اہل امیدوار نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور دانیال عزیز کے منتخب امیدواروں کی نا اہلی کو مسترد کردیا ہے جبکہ حنیف عباسی کی سیٹ این اے 60پر انتخابات الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے معطل کردئیے گئے ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق مریم نواز کے نامزد امیدوارعلی پرویز کو این اے27 لاہورسےایک لاکھ 13ہزار265ووٹ ملے۔کیپٹن (ر) صفدر این اے 14سے انتخابات لڑ رہے تھے لیکن الیکشن شیڈول جاری ہونےکے بعد انہیں ایک احتساب عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دیدیا گیا، انکے بھائی، محمد سجادان کے نامزد امیدوار تھے جنہوں نے ن لیگ کے پلیٹ فارم کے ذریعے اس حلقے سے74ہزار 889ووٹ حا صل کرکے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کےزار گل خان کو شکست ہوئی جنہوں نے اس حلقے سے 59ہزار638ووٹ حاصل کئے۔این اے 60پر انتخا با ت اس وقت ملتوی ہوئے جب انسداد منشیات عدالت کی جانب سے حنیف عباسی کو 7سال سے التوا کے شکار کیس میں الیکشن سے صرف 3روز قبل مجرم ٹھہرایاگیا ۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے تقریباً3 ہفتے بعد 28 جون 2018 کو ن لیگ کے سینئر رہنمادانیال عزیز کو تو ہین عدالت کیس میں نااہل قرار دیا گیا۔
دانیال کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز نے شوہر کی جگہ اس حلقے این اے 77سے الیکشن لڑا اور ایک لاکھ 6ہزار 366ووٹ حاص کرکے آزاد امیدوار میاں طارق انیس کو شکست دی، میاں طارق نے اس حلقے سے 70 ہزار 596ووٹ حاصل کئے جبکہ ایک اور امید وارمیاں محمد رشید (جس کا تعلق پی ٹی آئی سےتھا )نے 52ہزار 231ووٹ حاصل کئے ۔اسی طرح ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 28جولائی 2017کو وصول نہ کی گئی تنخواہ ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کردیاگیا تھا، انکی جگہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے وحید عالم ملک نے این اے 125سے انتخاب لڑا اور ایک لاکھ 22ہزار 327ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مد مقابل پی ٹی آئی کی یاسمین راشد ایک لاکھ 5ہزار 857ووٹ حاصل کرسکیں ۔
ن لیگ کی سینئر رہنما مریم نواز کو 6جولائی کو نا اہل قرار دیا گیا ، مریم نےنا اہلی سے قبل اپنا نامزدگی فارم این اے 127 لاہور سے جمع کروایا تھا، علی پرویز ملک مریم کے کورنگ امیدوار تھے جنہوں نے اپنے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے خلاف بھاری اکثریت حاصل کی۔ علی پرویز کو اس حلقےسے ایک لاکھ 13ہزار265ووٹ ملے جبکہ چیمہ کو صرف 66ہزار 818ووٹ ہی مل سکے۔