Top Rated Posts ....
Search

Asal Tehrek E Insaf Ghar Bethi Hai - Rana Sanaullah

Posted By: Akbar on 16-06-2018 | 07:38:57Category: Political Videos, News


مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اصل تحریک انصاف گھر بیٹھی ہے اور لوٹے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ لوٹے تحریک انصاف کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور اصلی تحریک انصاف گھروں میں بیٹھی ہے، جو ایک ماہ قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوا اسے الیکشن میں ٹکٹ دے دی گئی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے سیاسی اہمیت نہیں، این اے 106 میں مسلم لیگ (ن) زیادہ مارجن سے ووٹ لے گی، یہ اوئے اوئے کی سیاست 25 جولائی کو ختم ہو جائے گی، اب کنٹینر کی سیاست نہیں ہو گی، زلفی بخاری آف شور کمپنی کے ذریعے عمران خان کے کام سنبھالتے ہیں، عوام کی طرف سے بنائے گئے وزیر اعظم کو بیوی کی عیادت کے لیے نہیں جانے دیا گیا جبکہ پرویز مشرف کے استقبال کی ریڈ کارپٹ تیاریاں کی گئیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان صاحب نے جو عمرہ ادا کیا ہے اللہ پاک اسے قبول فرمائے، تحریک انصاف کے اپنے لوگ ہی پی ٹی آئی کی ساکھ خراب کر رہے ہیں، سیتا وائٹ کے الزامات ہوں یا ریحام خان کا معاملہ ہو مسلم لیگ ن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ریحام خان کی کتاب آنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی رہنما و کارکنان خود ہی اپنی برائیاں بیان کرتے جا رہے ہیں، حمزہ عباسی اور زلفی بخاری ریحام کی کتاب کے معاملے میں خود اپنے سر میں خاک ڈال رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.