Top Rated Posts ....
Search

Aleema Khan, the founder of PTI brought forward 2 demands

Posted By: Akram Khan on 06-12-2024 | 12:10:43Category: Political Videos, News


بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے 2 مطالبات رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کے نیچے جے آئی ٹی بنائی جائے جو 9 مئی اور 26 نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے لیے اسٹیبلشمنٹ آفر دیتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی ان سے مذاکرات کرے گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پچھلے 2 ڈھائی سال سے پاکستان ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، لوگوں کو ڈرایا، گھروں کو توڑا جا رہا ہے، خواتین کے ساتھ وہ کیا گیا جو پہلے نہیں ہوا، لوگ بھیڑ بکریاں بننے سے انکار کریں گے تو ظلم کا نظام ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو اسنائپر سے لوگوں کو شہید کیا گیا، جناح ایونیو پر جو آپریشن ہوا اس میں 150 لوگ لاپتہ ہیں، میرا اعتراض ہے کہ صرف 12 لوگ شہید نہیں ہوئے، بہت سے لوگ لاپتہ ہیں، جیلوں میں ہیں، ان کے والدین پوچھ رہے ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ مجھے اس پر غصہ ہے کہ کئی لوگ لاپتہ ہیں، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پہلے آپ نے جمہوریت کو ختم کیا، جمہوریت قومی اسمبلی، عدلیہ اور میڈیا پر کھڑی ہے، ان تینوں چیزوں کو زمین بوس کر دیا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ اس نظام میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور نہ ہی تحفظ ہو گا، آگے کے دن بہت برے ہیں، بجلی گھر انہی لوگوں کے ہیں جو ملک کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.