Top Rated Posts ....
Search

850 crore notice to Sidhu's wife for claiming recovery from cancer in 40 days

Posted By: sidhu on 01-12-2024 | 11:58:25Category: Political Videos, News


سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان، ٹیلی ویژن شخصیت نوجوت سنگھ سِدھو کی اہلیہ نوجوت کور کو سخت پرہیز اور خصوصی خوراک کی مدد سے جان لیوا مرض کینسر سے صحتیابی کا دعویٰ کرنے پر 850 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس مل گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوت کور کو چتھیس گڑھ سول سوسائٹی (سی سی ایس) کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں ان سے شوہر سِدھو کے بتائے ہوئے روایتی طریقے کو اپنا کر کینسر سے صحتیاب ہونے کا دعویٰ کرنے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

اس نوٹس میں نوجوت کور سے سابق بھارتی کرکٹر سدھو کی جانب سے کیے گئے دعوؤں پر ثبوت مانگا ہے۔

نوٹس کے متن میں لکھا ہے کہ نوجوت کور 7 روز میں اپنے شوہر کی جانب سے کیے گئے دعوے کا ثبوت پیش کریں اور بصورت دیگر ایسے’ گمراہ کن‘ دعوے کرنے پر 850 کروڑ بھارتی روپے جرمانہ ادا کریں۔

نہ کیا تو نوجوت کور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس میں یہ بھی لکھا ہے کہ سدھو کا یہ دعویٰ لوگوں کے ذہنوں میں ایلوپیتھک ادویات اور علاج کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرے گا اور یہ دعویٰ کینسر کے مریضوں کو دوا چھوڑ کر دیگر ٹوٹکوں کی طرف متوجہ ہونے پر مجبور کر دے گا جس سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے لہٰذا اس حوالے سے وضاحت پیش کرنا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سِدھو نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی اہلیہ نوجوت کور نے اسٹیج 4 کینسر سے سخت پرہیز اور ایک خصوصی غذائی پلان کو فالو کرکے صرف 40 دنوں میں نجات حاصل کرلی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.