Top Rated Posts ....
Search

968 cases scheduled for hearing in the Supreme Court next week

Posted By: qadar on 27-10-2024 | 16:39:34Category: Political Videos, News


سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کےلیے مقرر کردیے گئے۔

ایس سی پی نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے (28 اکتوبر تا یکم) کےلیے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے کے دوران 968 مقدمات کی سماعت کےلیے 8 ریگولر بینچ مقرر کیے گئے ہیں۔

ایس سی پی کا پہلا بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے، اس بینچ کے روبرو 140 مقدمات سماعت کےلیے مقرر کیے گئے ہیں۔

عدالت عظمیٰ میں دوسرا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل ہوگا، یہ بینچ بھی 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ایس سی پی کا تیسرا بینچ جسٹس امین الدین اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ہے، یہ بھی رواں ہفتے کے دوران 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ کا چوتھا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد احمد پر مشتمل ہے، جو اس دورانیے میں 58 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ایس سی پی کا پانچواں بینچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا جو ہفتے بھر میں 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کا چھٹا عدالتی بینچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا اور یہ بینچ بھی 140 مقدمات سنے گا۔

عدالت عظمیٰ کا ساتواں بیچ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا جو 140 مقدمات جبکہ آٹھواں بینچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل ہوگا اور یہ بینچ پورے ہفتے میں 70 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.