Bushra Bibi has come out from the clutches of the oppressors, Kanwal Shuzab
Posted By: Akram Khan on 24-10-2024 | 17:10:41Category: Political Videos, Newsپی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی ظالموں کے چنگل سے نکل کر باہر آگئی ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بہت ہمت کا ثبوت پیش کیا، ان کے خلاف کیس جھوٹے اور بے بنیاد تھے۔
پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کا کہنا تھا کہ ان ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی نہیں ٹوٹنے والے، دباؤ ڈالنے کے لیے خواتین کو گرفتاری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی تھی، لیکن انکی روبکار جاری نہ ہونے کے باعث رہائی ایک روز ملتوی ہوگئی۔ تاہم آج بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔