Top Rated Posts ....
Search

PTI Founder Expresses Regret on 26th Amendment, Nine Comments on Justice Yahya Afridi, Faisal Chaudhry

Posted By: Khan on 24-10-2024 | 14:34:28Category: Political Videos, News


وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ یحییٰ آفریدی پر کوئی کمنٹس نہیں کیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ترمیم پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے ترامیم کو آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ 26ویں ترمیم پر بانی پی ٹی آئی نے افسوس کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عوام کو کھڑا ہونا پڑے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ایسی ریاستی دہشت گردی پہلے نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ورکرز پر فخر ہے۔ بانی پی ٹی آئی مصیبتوں سے گھبراتے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صعوبتوں میں کمی آئے، میری درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کی اجازت دی۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جن حالات میں رکھا ہے اس پر کل دوبارہ درخواست دیں گے، میں صبح پٹیشن فائل کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بشریٰ بی بی کی ضمانت کا بتایا، بانی پی ٹی آئی نے سب سے پہلے ورکرز کا پوچھا۔ کوئی بات ایسی نہیں جو خان کو نہ پہنچائی ہو، خان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی پر بانی پی ٹی آئی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو چھ بائی آٹھ کے سیل میں رکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو نفسیاتی ٹارچر کیا جاتا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے۔

وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے لیڈرز کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.