Top Rated Posts ....
Search

Tosha Khana 2 Case: The bail bond of Bushra Bibi could not be issued

Posted By: tosad on 23-10-2024 | 14:51:57Category: Political Videos, News


بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے معاملے میں روبکار جاری نہ ہوسکی۔

سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی۔

پی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کروانے کیلئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے اور عدالتی وقت ختم ہوگیا۔

بشریٰ بی بی کے وکلا خالد یوسف اور خدیجہ صدیقی نے ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔ ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس پہلے ہی کمرہ عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء جوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری پہنچے تھے۔ بشریٰ بی بی کے وکلا نے ضلع کچہری میں سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی۔

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.