Top Rated Posts ....
Search

The world has become a silent spectator to Israeli brutality, Prime Minister Shehbaz Sharif

Posted By: sardar on 23-10-2024 | 14:50:17Category: Political Videos, News


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے جنگ بندی کےلیے موثر کردار ادا نہیں کیا۔ اسرائیل کی جانب سے بےگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، دنیا اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کے اعزا میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کھلے دل سے فلسطینی طلبا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ مہمان نہیں ہمارے بھائی ہیں،پاکستان جتنا میرا ہے اتنا ہی آپ کا گھرہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں شہر کے شہر اور گاؤں کے گاؤں تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادیں اور عالمی عدالت انصاف بے بس نظر آ رہی ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی برادری کی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے جنگ بندی کےلیے موثر کردار ادا نہیں کیا، اسرائیل نے ظلم اور بربریت سے 43 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.