Top Rated Posts ....
Search

70% increase in foreign investment in the first three months of this year

Posted By: Khan on 22 hours agoCategory: Political Videos, News


پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 70 فیصد اضافے سے 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ستمبر میں ملک میں 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ ہوئی۔ ملکی نجی شعبے میں ساڑھے 38 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے پونے 5 کروڑ ڈالر نکالے گئے ہیں۔

ستمبر میں سرکاری شعبے میں سات کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے اعداد شامل کرنے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ملکی نجی شعبے میں 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ تین مہینوں میں اسٹاک مارکیٹ سے 2 کروڑ 28 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں۔

تین مہینوں میں حکومت کے بلز اور بانڈ میں 15 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.