Top Rated Posts ....
Search

As lawyers, judges know what case to decide - Salman Akram Raja

Posted By: Akram Khan on 21-10-2024 | 12:27:35Category: Political Videos, News


سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بطور قانون دان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کا پتہ ہے کس کیس کا کیا فیصلہ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین آزادی رائے کا حق دیتا ہے یہ بنیادی حقوق ہے، جبر کرنے والوں کو کہہ دیا گیا کہ مرضی کا قانون بنا لو۔

انہوں نے کہا کہ کل ہر پاکستانی کے ساتھ ایک واردات ہوئی ہے، عدلیہ نے تیس چالیس سال سے جو آزادی حاصل کی اس کا گلہ گھونٹ دیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم عدالتوں میں لڑتے رہیں گے مگر اب مدافعت کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، قانون کی حکمرانی کا خواب اب بہت دور ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آئین کی روح پر ایک جعلی اسمبلی سے حملہ کیا گیا، آئینی عدالتوں کے پاس جائیں گے مگر ان آئینی عدالتوں سے اب انصاف نہیں ملے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کل ایک شخص نے محمد علی جناح سمیت اپنے بزرگوں کا نام لے کر پورے نظام اور آئین کو تباہ کر دیا، چارٹر آف ڈیموکریسی بھی دو جماعتوں کے درمیان تھا جو میری نظر میں غلط تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ اگر عدالتوں میں آواز بلند نہیں کرنے دیں گے تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے، ہم اب آئینی پٹیشن لے کر کس عدالت میں جائیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.