It was decided with the JUI that they would go together, Barrister Gauhar
Posted By: dara on 17-10-2024 | 15:30:46Category: Political Videos, Newsچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے ساتھ طے تھا ایک ساتھ چلیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لاہور کے کینسر اسپتال کے ڈاکٹر کی ملاقات کا کہا تھا وہ نہیں ہوئی، امید ہے 19 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہمارا طے تھا کہ ایک ساتھ چلیں گے۔ آج ہماری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہے بہتر نتیجہ نکلے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہمارے ایم این ایز کو زد و کوب کیا گیا ان کے گھروں کو گرایا گیا ہے۔ ہماری کل کی احتجاج کی کال ہے۔