Voting on the constitutional amendment can be held by October 21, members arrive in Islamabad, MQM
Posted By: Jabba on 15-10-2024 | 12:48:21Category: Political Videos, Newsحکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اپنے ارکان پارلیمان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق پارلیمنٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پر 18 سے 21 اکتوبر کے درمیان ووٹنگ کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے ایم کیو ایم کے مطالبے کی حمایت کی ہے اور ساتھ ہی کوٹہ سسٹم کے خاتمے کی ہامی بھی بھری ہے۔
ایم کیو ایم نے اپنے ارکان پارلیمان کو آئینی ترمیم کے عمل کے دوران اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔