Kamran Ghulam's century on Test debut, included in the Batters' Special List
Posted By: Jabba on 15-10-2024 | 12:46:14Category: Political Videos, Newsپاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام نے اپنے ڈیبیو پر سنچری بنادی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 13ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔
طویل انتظار کے بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کامران غلام نے 19 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد صائم ایوب کے ساتھ بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔
صائم کے ساتھ کامران غلام نے 149 رنز کی پارٹنرشپ بنا کو ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے باہر نکالا۔
کامران غلام ٹیم کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے، انہوں نے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں شعیب بشیر نے بولڈ کیا۔ کامران غلام کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
واضح رہے کہ کامران غلام نے اپنے ڈیبیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کےلیے کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے۔ مجھے ڈومیسٹک کرکٹ نے بہت مدد کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر طرح کے بولرز اور کنڈیشنز میں کھیل کر تجربہ آ جاتا تھا، کلب کی سطح پر بھی چیلنج سمجھ کر کھیلتا تھا۔