Top Rated Posts ....
Search

Pakistan and Tajikistan have an enduring relationship of friendship and cooperation, Shahbaz Sharif

Posted By: sarfaraz on 11 hours agoCategory: Political Videos, News


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس میں تاجکستان کی فعال اور تعمیری شرکت کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس جولائی میں دوشنبہ کے اپنے نتیجہ خیز دورے کا بھی ذکر کیا، اور دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا دونوں ممالک کو مشترکا مفاد کے تمام شعبوں میں قریبی تعاون مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر تاجک وزیراعظم نے کہا کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے۔

انکا کہنا تھا کہ تاجکستان، پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

تاجک وزیراعظم نے حکومت پاکستان کا تاجکستان کو پاکستان سے چینی برآمد کرنے کی اجازت پر شکریہ ادا کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Dollar New Price...Breaking News

Dollar New Price...Breaking News

Views 19 | 10-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.