Ismail Haniya's daughter-in-law Shaheed felt alone without her daughters
Posted By: patha on 11-10-2024 | 13:26:19Category: Political Videos, Newsفلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی بہو اپنی شہید بیٹیوں کے بغیر خود کو اکیلا محسوس کرنے لگیں۔
11 اپریل 2024 کو عید کے دن حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 4 پوتے پوتیاں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عید کے پہلے دن خاندان سے ملنے جا رہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں ان کے 3 بیٹے، حاضم، عامر اور محمد، جبکہ پوتے اور پوتیاں، جن میں مونا، امل، خالد اور رضان بھی شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے تھے۔
اس واقعے کو 6 ماہ گزر گئے ہیں اور اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس ہنیہ اپنے بچوں اور اہل خانہ کو آج بھی یاد کرتی ہیں، اس حوالے سے انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر خاندان کے افراد کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جن میں ان کے شہید شوہر اور بیٹیاں بھی شامل ہیں۔
اپنے پیغام میں ایناس ہنیہ نے لکھا کہ ’’نصف سال گزر گیا جب سے میں نے اپنی روح کو کھویا ہے، میں جنت اور ارض کے درمیان جی رہی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں نے اُن کو کھونے سے خود کو بھی کھو دیا ہے۔ یا اللّٰہ! مجھے سکون اور آرام عطا فرما۔‘‘
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 42 ہزار 126 افراد شہید اور 98 ہزار 117 زخمی ہوگئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023ء کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس میں کم ازکم 1139 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زیادہ لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا۔