Top Rated Posts ....
Search

The Grand Jirga gave the decision authority to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa

Posted By: Jabba on 10-10-2024 | 14:35:39Category: Political Videos, News


خیبر پختونخوا گرینڈ جرگہ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں مذاکراتی جرگہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جرگہ نے فیصلہ کا اختیار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو دے دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی سردار علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جرگہ ہوا، جرگہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور نمائندہ گان نے شرکت کی، کے پی اسمبلی بشمول تمام سیاسی پارٹیوں نے وزیر اعلیٰ کو جرگہ کےلیے اختیار دیا۔

اعلامیے کے مطابق مذاکراتی جرگہ مسئلے کے حل کیلئے متعلقہ فریقین سے بات کرےگا، معاملے کے حل کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی جرگہ میں شریک تھے، جرگہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنے کیلئے جرگہ کی ذمہ داری دی، وزیر اعلیٰ نے جرگے کی طرف سے تفویض اختیار کو بشکریہ قبول کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اختیار کو بشکریہ قبول کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی، معاملے کے حل کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اس جرگہ کا میزبان بن کر جرگہ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

جرگے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تصادم یا تشدد نہیں، ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہی سے ممکن ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے سب کو مذاکرات پر آمادہ کرنا اور مسئلے کا حل نکالنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جرگے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کی، جرگے میں ایمل ولی، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار، محمد علی شاہ باچا، سکندر شیرپاؤ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.