Top Rated Posts ....
Search

Israel released Palestinian journalist Asma Harish after 6 months

Posted By: mehta on 02-10-2024 | 15:28:55Category: Political Videos, News


اسرائیل نے فلسطینی صحافی اسماء نوح حریش کو 6 ماہ کی حراست کے بعد رہا کردیا۔

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کے آغاز کے بعد سے متعدد مرد اور خواتین صحافیوں کو حراست میں لیا۔

حراست میں لی گئی خواتین صحافیوں میں 32 سالہ صحافی اسماء نوح حریش بھی شامل تھیں، جو اپریل میں رام اللّٰہ کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کی گئی تھیں۔

تاہم 6 ماہ بعد اسرائیل کی جانب سے اسماء حریش کو آج رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں متعدد فلسطینی صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

30 ستمبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی صحافی وفا العودینی اور ان کے خاندان کے افراد بھی شہید ہوگئے تھے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ غزہ کے وسطی علاقے میں ان کے گھر پر کیا گیا تھا۔

وفا العودینی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ کام کرنے والی ایک معروف انگریزی بولنے والی رپورٹر تھیں، وہ اپنے شوہر معیر العودینی اور دو بچوں کے ساتھ اس حملے میں جان کی بازی ہار گئیں۔

غزہ میں قائم میڈیا دفتر نے کہا کہ وفا العودینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والی 7 اکتوبر سے اب تک کی 174ویں صحافی ہیں۔

اس واقعے میں دیگر متاثرین کے ساتھ وفا العودینی کا قتل صحافیوں اور بین الاقوامی برادری میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.