Top Rated Posts ....
Search

They have the ability to push Israel back, Hezbollah claims

Posted By: Akram on 02-10-2024 | 15:26:35Category: Political Videos, News


لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کو پیچھے دھکیل سکتی ہے۔ اس کے پاس کافی وسائل موجود ہیں۔

حزب اللّٰہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کے پاس اسرائیل کو پیچھے دھکیلنے کےلیے کافی جنگجو، ہتھیار اور گولہ بارود موجود ہیں۔

انہوں نے جنوبی لبنان کے اس علاقے میں صحافیوں سے بات کی جو اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا تھا۔

محمد عفیف نے کہا، ’ہم دشمن کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ یہ صرف پہلا مرحلہ ہے، خدا کے فضل سے اپنے وطن کے لیے خون اور جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

انکا کہنا تھا کہ جو کچھ مرون الراس اور دیگر علاقوں جیسے عودیسہ میں ہوا ہے، وہ صرف ایک معمولی کارروائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی فضائی برتری ’زمین پر نقصان میں بدل جائے گی۔‘

حزب اللّٰہ کا یہ بیان اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.