Top Rated Posts ....
Search

The doctor's statement about Govinda's health came out

Posted By: Jabba on 01-10-2024 | 15:06:02Category: Political Videos, News


اپنی ہی ریوالور سے چلی گولی سے زخمی ہونے والے نامور بھارتی اداکار گووندا کی صحت میں بہتری آنے لگی ہے۔

گووندا گھر میں حادثاتی طور پر ریوالور سے فائرنگ چلنے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسٹار اداکار کی صحت سے متعلق انکے ڈاکٹر نے بتایا کہ گووندا کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انکا کہنا تھا کہ گووندا کے گھٹنے سے ذرا نیچے گولی لگی ہے، انہیں 8 سے 10 ٹانکے آئے ہیں۔ اداکار کو آئندہ چند روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

دوسری جانب گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا بھی والد سے ملنے کےلیے اسپتال پہنچیں، لیکن اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت نہیں کی اور والد سے مل کر روانہ ہوگئیں۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ 60 سالہ اداکار اپنی ہی غلطی سے چلی گولی سے زخمی ہوگئے تھے۔

اس سلسلے میں اداکار کے منیجر نے بتایا تھا کہ کولکتہ میں ایک شو کےلیے صبح 6 بجے کی فلائٹ شیڈول تھی اور میں ایئر پورٹ پہنچ چکا تھا جبکہ گووندا جی اپنے گھر سے ایئرپورٹ کے لیے نکلنے والے تھے کہ یہ حادثہ ہو گیا۔

منیجر کا کہنا ہے کہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گری اور گولی چل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا شیو سینا کے رہنما بھی ہیں، وہ واقعے کے وقت ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنے گھر میں اکیلے تھے جبکہ ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کولکتہ میں تھیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.