Top Rated Posts ....
Search

63 Revision Bench on interpretation of A is unconstitutional, Barrister Zafar

Posted By: booda on 01-10-2024 | 15:02:08Category: Political Videos, News


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ کے سامنے بینچ کی تشکیل پر اپنے دلائل دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظر ثانی بینچ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ سپریم کورٹ کے سامنے اپنے دلائل رکھیں گے، امید ہے عدالت بینچ کی تشکیل پر ان کے دلائل سے متفق ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ آج کے بینچ میں جسٹس منیب اختر نہیں تھے، جب تک جسٹس منصور علی شاہ بینچ تشکیل کرنے والی کمیٹی کا حصہ نہیں، بینچ قبول نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی بینچ پر تحفظات ہیں، آج بالکل یکطرفہ بحث ہوئی، فیصلے کا دفاع کرنے کےلیے کوئی جج موجود نہ تھا کہ ججمنٹ میں کیا لکھا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.