Top Rated Posts ....
Search

Okra-soaked water is great for good skin, weight loss and better digestion, experts say

Posted By: garad on 29-09-2024 | 17:16:05Category: Political Videos, News


وہ افراد جو اچھی جلد، وزن میں کمی اور صحت بخش زندگی گزارنا چاہتے تو انھیں اوکرا ڈرنک یا بھنڈی بھگویا ہوا پانی پینا چاہیئے۔

اس حوالے سے ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈنگ چل رہی ہے، جس میں بھنڈی کے پانی پینے سے ہونے والے فوائد پر بحث جاری ہے۔ واضح رہے کہ بھنڈی ایک بہترین اور صحت بخش سبزی ہے۔

تاہم اگر آپ اس سبزی سے زیادہ فوائد کے خواہشمند ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد چمکدار ہو، اضافی وزن کم کرنا یا پھر بہتر نظام انہضام چاہتے ہیں تو اوکرا کا پانی (بھنڈی کا پانی) اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔


اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چند بھنڈیوں کو کاٹ کر انہیں رات بھر پانی میں بھگو دیں اور اس جار کو ڈھکن لگا کر بند کریں، اگلے دن اسے چھان لیں، یہ ایک نیم سبز رنگ کے مشروب جیسا نظر آئے گا اور اسکا ذائقہ اچھا لگتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق بھنڈی وٹامن سی اور کے، فولیٹ، میگنیشیم، پوٹاشیم اور وٹامن بی 6 سے بھرپور ہے، اس میں قابل اور ناقابل حل فائبر موجود ہوتا ہے، جو کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور صحت مند آنت کو برقرار رکھتا ہے، اس کے ساتھ اس میں کوئرسیٹن، کیٹیچن اور وٹامن اے جیسے اینٹی آکسیڈینٹس شامل ہوتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.