Top Rated Posts ....
Search

The unjustified delay on PTI founder's bail pleas is incomprehensible, wait

Posted By: gara on 28-09-2024 | 15:25:35Category: Political Videos, News


بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا ہے کہ ضمانت درخواستوں پر بلاجواز تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹرز اور وکلاء صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کی گئی۔

کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

معاون وکیل ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ راستے بند ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔

اس معاملے پر پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر درخواست ضمانتوں کو التواء دے رہے ہیں، اس معاملے میں بلا جواز تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.