Top Rated Posts ....
Search

Addict's advice to Neelam Munir to remove mole from lips

Posted By: tara on 28-09-2024 | 11:42:23Category: Political Videos, News


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف مزاحیہ اداکار و میزبان عدیل امجد المعروف عادی نے اداکارہ نیلم منیر کو ہونٹوں پر موجود تل ہٹوانے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں مزاحیہ اداکار نے ساتھی فنکار فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف ساتھی فنکاروں کو دلچسپ مشورے بھی دیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اداکار فیضان شیخ کو بیٹی کے بعد ایک بیٹے کے لیے منصوبہ بندی کا مشورہ دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ نوشین شاہ کو نرم گفتگو کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوشین شاہ بہت اچھی ہیں لیکن جب بھی ان کے انٹرویو دیکھے اور سننے تو محسوس ہوا کہ ان کا لہجہ بہت سخت ہے، انہیں نرم لہجہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ نیلم منیر کو ہونٹوں پر موجود تل ہٹوانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ لوگ اس سے متاثر ہوتے ہوں گے لیکن مجھے یہ متاثر کُن نہیں لگتا، اگر مجھے متاثر کرنا ہے تو انہیں اسے ہٹوا دینا چاہیے۔

عادی نے اداکار فہد مصطفیٰ، یاسر نواز، ماریہ واسطی اور نوال سعید کی خوب تعریفیں کیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.