Top Rated Posts ....
Search

Rawalpindi Protest - Ali Amin Gandapur's caravan enters Punjab from Attock Bridge

Posted By: badr on 28-09-2024 | 11:41:40Category: Political Videos, News


راولپنڈی احتجاج میں شریک ہونے کے لیے وزیرِاعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختون خوا سے روانہ ہونے والا قافلہ موٹروے اٹک پُل سے پنجاب میں داخل ہو گیا۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا، رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے راولپنڈی پہنچیں گے۔

اس سے قبل صوابی میں ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس، کرین اور فائر فائٹر کی گاڑیاں بھی کھڑی کی گئی تھیں۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی گاڑیوں اور اہلکاروں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

گنڈا پور کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا ہوا؟
علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی احتجاج میں شرکت کے لیے وزیرِاعلی علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلحہ ساتھ نہ رکھنے اور قافلے میں موجود مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریکِ انصاف کے احتجاج میں خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے اٹک خورد کے مقام پر کنٹینرز اور گاڑیاں کھڑی کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں راستے بند کرنے کا تاحال کوئی حکم نہیں ملا، پنجاب کی طرف قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.