Top Rated Posts ....
Search

Saudi Arabia's announcement of an international alliance for the establishment of a Palestinian state

Posted By: bharat on 27-09-2024 | 12:52:27Category: Political Videos, News


سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

نیویارک میں وزراء کے غزہ سے متعلق ایک اجلاس میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا اتحاد یورپ اور عرب ممالک کی کوششوں کا مشترکہ نتیجہ ہے۔

سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اپنا دفاع کرنا لاکھوں شہریوں کے قتل کا جواز نہیں بنتا، ایک بار پھر فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی شدید مذمت کرتےہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو، اس کے قیام کی راہ میں کام کرنے سے ہرگز نہیں رُکے گا۔

سعودی وزیرخارجہ کے مطابق فلسطین پر دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا، جس میں امن یقینی بنانے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیےعملی پلان وضع کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک معتبر راستے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے، جامع اور منصفانہ امن سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.