We are not aware of Pakistan's access to commercial financing at 11% interest rate: IMF
Posted By: baagara on 26-09-2024 | 14:21:28Category: Political Videos, Newsانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے 11 فیصد شرحِ سود پر کمرشل فنانسنگ کے حصول سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 11 فیصد شرح سود پر کمرشل فنانسنگ کا حصول ہمارے علم میں نہیں۔
آئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو اس قسم کا کمرشل قرضہ لینے کا نہیں کہا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی فنانسنگ پروگرام کی یقین دہانیوں کے لیے ضروری نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی تھی۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی تھی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو ایک ارب یا 1 ارب 10کروڑ ڈالرز تک کی پہلی قسط ملے گی، پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی تھیں۔