Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Sharif before the election definitely registered Pakistan Sharif Asif

Posted By: Khan on 08-08-2023 | 12:57:38Category: Political Videos, News


وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایک سے دو ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے، نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے ۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے مطابق پاکستان میں انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بعض تکنیکی بنیادوں پر الیکشن کمیشن چاہے تو ایک دو ماہ کی توسیع کر سکتا ہے۔ لیکن اس سے زیادہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہو سکتی۔ علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ انتخابات ایک سے 2 ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیں 20 سال پہلے والے سیاسی اور معاشی بحران کی طرف لے گئی ہے، جمہوریت میں وزیر اعظم کا آنا جانا لگا رہتا ہے، برطانیہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.