Top Rated Posts ....
Search

Alleged harassment of a female police officer, the president orders the federal ombudsman to investigate

Posted By: Amjad on 14-05-2023 | 15:07:05Category: Political Videos, News


صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات اور 90 دن کے اندر کارروائی مکمل کریں، منصفانہ ٹرائل کا حق ہر شہری کا ناقابلِ تنسیخ بنیادی حق ہے، آئین ناصرف شکایت کنندہ بلکہ ملزمان کے حقوق کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصفانہ ٹرائل کا حق متقاضی ہے کہ ہر فریق کو انصاف پر یقین ہو، ملزم نے محکمانہ انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ انصاف یقینی بنانے کے لئے انکوائری کی ذمے داری محتسب کو سونپنا مناسب ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی ایک خاتون اہلکار نے مرد اہلکار پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا، محتسب نے ازسر نو انکوائری کے لئے کیس اسلام آباد پولیس کو واپس بھجوایا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.