Top Rated Posts ....
Search

The crackdown could not stop, senior PTI leader Mahmood-ul-Rashid was also arrested

Posted By: Jabba on 14-05-2023 | 13:01:24Category: Political Videos, News


کریک ڈاؤن کا سلسلہ نہ تھم سکا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گرفتار کیا۔ میاں محمود الرشید کے سیکرٹری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محمود الرشید کوعدالت جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج ہے۔ دوسری جانب حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا، پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق صبح سے مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں پتہ نہیں کہاں رکھا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک اعلیٰ قیادت سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.