Top Rated Posts ....
Search

Imran Niazi has also subjected the judiciary to worst polarization: Ahsan Iqbal

Posted By: Amjad on 14-05-2023 | 12:59:07Category: Political Videos, News


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے، اپنی رسیدیں دینے کی باری آئی تو آپ رونےلگ گئے، ان کے درجنوں اکاؤنٹ پکڑے جا چکے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان بیرون ممالک سے چندہ اکٹھا کرکے سیاست چلاتے تھے، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بذریعہ حوالہ ہنڈی پیسہ بھیجنے کا کہا گیا، 190 ملین پاؤنڈ منی لانڈرنگ کے تحت ضبط ہوا، منی لانڈرنگ کے ذریعے آنے والی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی، آپ نے فنانشل ٹائمز کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ کیوں نہیں کیا؟، آپ اگر قانونی چارہ جوئی کرتے تو آپ کی چوری برطانیہ میں بھی پکڑی جاتی۔ وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہرملزم کو دیکھ کر کہنا چاہیے مجھے آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک مجرم کو سپریم کورٹ میں ویلکم کیا جارہا ہے، آپ عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، جو آپ نے کی ہے یہ بدترین کرپشن ہے اور آپ کو اس کرپشن کا جواب دینا ہوگا، آپ اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کیا ہے، عمران خان تشدد اور لاقانونیت کے پیچھے چھپ کر بچنا چاہتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد پی ٹی آئی دوسری جماعت ہے جس نے سکولوں کوجلایا، پاکستان ایک غیرعلانیہ جنگ کا سامنا کر رہا ہے، عمران خان کے ذریعے معیشت اور سی پیک کو تباہ کیا گیا۔ رہنما مسلم لیگ ن کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے چور اور ڈاکو کا کھیل کھیلا، کہتے ہیں کہ میں گرفتارہوگیا نہیں پتا پیچھے کیا ہوا، جب کہ آپ کی گرفتاری کے بعد مراد سعید نے کہا کہ تمام کارکن اپنا ٹاسک پورا کریں، ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلایا گیا، یہ ٹارگٹ آپ نے دیا تھا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وفاق اور جمہوریت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، معاشرے میں تقسیم اور نفرت کا وہ زہر گھولا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان کو گھناؤنا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.