Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan is getting such relief, I wish we also got such relief, Khawaja Asif

Posted By: Akram Khan on 13-05-2023 | 12:58:59Category: Political Videos, News


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جیسا ریلیف عمران خان کو مل رہاہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، ہمیں اپنی آئینی طاقت کاعلم ہےاورہم اس کااستعمال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کو معلوم ہوا پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر پر چھاپےمارےگئےہیں، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کالفظ نہیں ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں، انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، جن فیملیز کیساتھ برا سلوک کیاگیا ان سے معافی مانگنےکیلئے تیارہوں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سوچ بھی نہیں سکتا اس قسم کا سلوک روا رکھاجائےگا، اجازت ملی تو ان خواتین اور بیٹیوں سے معافی مانگوں گا، سیاست کی وجہ سے بہت سی حدود کراس ہوئی ہے، انتظامیہ اورپولیس کاتو کچھ نہیں جاتا میں بہت شرمندہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ کچھ ہوا ہے تو بھی ہمیں اس بات کا حق نہیں کے ہم ایساکریں ، میں اس چیز کی روایت رکھنے کے خلاف ہوں، سیاسی بنیاد پربیان نہیں دےرہاذاتی طور پر شرمندہ ہوں۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ سال 2018میں ایک ایجنڈے کے تحت نوازشریف کیخلاف سازش شروع ہوئی، نوازشریف کی سیاست آج بھی جاری ہے اور ان کا بھائی وزیراعظم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کو سازش کے تحت سیاست سے نکالاگیا، جیساریلیف عمران خان کو مل رہاہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، عمران خان کے دور میں پیپلزپارٹی اورن لیگ پر مقدمات بنائےگئے۔ ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں ملک کے حالات کو خراب کیاگیا، پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرےگی سب کو قبول کرنا ہوگا۔ ن لیگی رہنما نے نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرنوازشریف کو تاحیات نااہل کیاگیا، ہمیں اپنی آئینی طاقت کاعلم ہےاورہم اس کااستعمال کریں گے۔ 9 مئی کے واقعات سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین کو ہدایت ملی کہ آپ نے یہ سب کرنا ہے، شرپسندوں نے سرکاری املاک پر حملہ کیاتوڑپھوڑ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی حدود سے تجاوز ہو رہا ہے، پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کی ایگزیکٹو پابند ہے، جوہمارادشمن نہیں کرسکاوہ عمران خان کےحواریوں نےکردیکھایا، لاہوراورراولپنڈی میں پاک فوج کی تنصیبات پر حملے کیےگئے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ صدرعارف علوی نے املاک کو نقصان پہنچانے پر ایک لفظ نہیں بولا، جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ان کو ضرور سزا ملے گی، جوطریقہ کار یہ اپنا رہے ہیں ان کو اس پر جواب ملے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.