Top Rated Posts ....
Search

Lahore High Court ordered the release of Dr. Yasmin Rashid

Posted By: Amjad on 13-05-2023 | 12:57:19Category: Political Videos, News


لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بازیابی سے متعلق درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے ان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں توانہیں رہا کیا جائے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ کینسر کی مریض ہیں عدالت ان کو فوری طور پر پیش کرنے کا حکم دے ۔ سرکاری وکیل نےعدالت میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ہیں اور بیماری کے باجود ڈاکٹر صاحبہ ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں موجود ہوتی ہیں ۔ اگر ڈاکٹر یاسمین سیاسی سرگرمیاں میں شرکت نہ کرتیں تو پھر نظری بندی کے احکامات جاری نہ ہوتے۔ ویڈیو شواہد موجود ہیں جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد لوگوں کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کا کہہ رہی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.