Internet and Social Media Ban: Lahore High Court Notice to Africans
Posted By: Khan on 12-05-2023 | 12:51:22Category: Political Videos, Newsلاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین کو 22 مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف ایڈووکیٹ محمد اعجاز خان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، انٹرنیٹ سروس معطل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور قانون کے منافی ہے، ٹویٹر،فیس بک اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس کو بند کر دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا ایپس بحال کرنے کا حکم دے۔
Read In English
The Lahore High Court issued a notice to the parties for May 22 to respond to the petition against the internet service and social media ban. The petition was heard. In the petition, the federal government, PTA and others were made parties. In the petition, the position was taken that the internet service was suspended across the country due to the arrest of Imran Khan, suspending the internet service is against fundamental rights. Violation and violation of law, other social media apps including Twitter, Facebook and YouTube were blocked. The petition requested that the court order restoration of internet service and social media apps across the country.