The biggest change to the Google search engine in 25 years
Posted By: Khan on 12-05-2023 | 12:48:47Category: Political Videos, News25 سال سے گوگل سرچ انجن میں سادہ سرچ بار پر رزلٹس کی لسٹ نظر آتی تھی مگر اب اسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے بدلا جا رہا ہے۔ گوگل کی سالانہ آئی او کانفرنس کے موقع پر کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس سرچ انجن کی جھلک پیش کی گئی جس کا بنیادی مقصد 'سرچ کو زیادہ اسمارٹ اور سرچنگ کو سادہ' بنانا ہے۔ سرچ انجن میں اب صارفین کو زیادہ قدرتی انداز سے سوالات پوچھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ان سوالات پر سرچ رزلٹس کی روایتی فہرست کے ساتھ ساتھ سوالات کے جواب میں اے آئی پر مبنی سمری بھی فراہم کی جائے گی۔ اس تبدیلی کے بعد اگر صارف کسی موضوع کے بارے میں تفصیلی سوال پوچھے گا تو ایک طویل سمری سامنے آجائے گی۔ گوگل کی جانب سے اسے اے آئی پاور اسنیپ شاٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سمری میں سورسز کے لنکس کے ساتھ ساتھ مختلف پریزنٹیشن فارمیٹ اسٹائل بھی موجود ہوں گے۔ اس سمری میں متعلقہ سوالات پر کلک کرنے کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی جس کے بعد اے آئی چیٹ بوٹ ان کی مدد کے لیے متحرک ہو جائے گا۔
Read In English
For 25 years, the Google search engine used to display a list of results on a simple search bar, but now it is being replaced by artificial intelligence (AI) technology. On the sidelines of Google's annual IO conference, the company showcased a search engine equipped with AI technology with the main objective of making 'search smarter and searching simpler'. The search engine will now allow users to ask questions in a more natural way. Along with the traditional list of search results for these queries, AI-based summaries will also be provided in response to the queries. After this change, if a user asks a detailed question about a topic, a longer summary will appear. Google has named it AI Power Snapshot. This summary will include links to resources as well as different presentation format styles. The summary will also encourage users to click on relevant questions, after which an AI chatbot will be activated to assist them.