Top Rated Posts ....
Search

The miscreants who attacked Jinnah House and other military installations were identified

Posted By: Jabba on 12-05-2023 | 12:46:58Category: Political Videos, News


قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہائوس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسندوں کی شناخت کرلی جبکہ دیگر کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔جناح ہائوس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہوگئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاس کا جلائو گھیرا ئواور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا جبکہ باقیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ شرپسندوں میں اویس مشتاق ولد محمد مشتاق سکنہ اوکاڑہ، عباد فاروق ولد امانت علی سکنہ لاہور، محمد حاشر خان ولد طارق بشیر سکنہ لاہور اور جہانزیب خان سکنہ کیولری گرائونڈ لاہور کی نشاندہی کر لی گئی ۔پر تشدد کارکنان اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پٹرول بم سے لیس تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.