Top Rated Posts ....
Search

Tehreek-e-Insaf Vice Chairman Shah Mehmood Qureshi arrested

Posted By: Jabba on 11-05-2023 | 14:05:36Category: Political Videos, News


پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گلگت ہائوس سے رات گئے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، پی ٹی آئی رہنما پر جلائو گھیرائو اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات ہیں۔گرفتاری سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ تحریک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہم سب نے مل کر اس میں حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ذمہ داری سونپی تھی، اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کررہا تھا اور کی ہے، مجھے مزید مہلت نہیں ملتی تو یہ پیغام دے کر جانا چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہنی چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی آزادی تک آپ اپنی جستجو میں گامزن رہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.