Top Rated Posts ....
Search

We should be given access to Imran Khan. Shah Mehmood Qureshi

Posted By: Khan on 10-05-2023 | 14:40:03Category: Political Videos, News


ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے۔شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے۔پولیس لائنز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہتے ہیں عمران خان سے ملاقات کرنے دی جائے تاکہ ان سے رہنمائی حاصل کرسکیں اور اگلا لائحہ عمل مرتب کریں ، پولیس لائنز میں عمران خان کو پیش کرنا ہے، مجھے اور وکلا کو عمران خان تک رسائی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ہے، انہیں ڈنڈے مارے گئے ہیں، ان کی زخمی ٹانگ پر ڈنڈے مارے گئے ہیں، پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب مذاکرات، خدا کا خوف کریں، یہ اس قابل ہی نہیں، حکومت نے پارلیمنٹ کوعدلیہ سے لڑانے کی کوشش کی ہے، میرے ملتان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، ملازمین پر تشدد کیا گیا، ملتان میں میرے گھر کے دروازے توڑے گئے، 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میری بیٹیاں گزشتہ روز کراچی شاہراہ فیصل کے احتجاج میں شریک تھیں، کوشش کروں گا عمران خان سے میری یا وکلا کی ملاقات ہو جائے۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے، عدلیہ کے اندر تفریق پیدا کردی گئی ، ملک بھر میں پرامن احتجاج ہو رہے ہیں جو قانونی حق ہے، حکومت پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا موقع ڈھونڈ رہی ہے، لوگوں کو مشتعل نہ کیا جائے، درخواست ہے کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.