Lagta Nahi Hai Jee Mera... Bahadur Shah Zafar
Posted By: Baba Khan on 21-09-2021 | 15:08:07Category: Political Videos, Newsلگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
کہہ دو ان حسرتوں سے کہیں اور جا بسیں
اتنی جگہ کہاں ہے دلِ داغدار میں
عمر دراز مانگ کر لائے تھے چار دن
دوآرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
کانٹوں کو مت نکال چمن سے اوباغباں
یہ بھی گلوں کے ساتھ پلے ہیں بہار میں
بلبل سےکوئی شکوہ نہ صیاد سے گلہ
قسمت میں قید لکھی تھی فصلِ بہار میں
کتنا ہے بدنصیب ظفردفن کیلئے
دوگز زمیں بھی نہ ملی کوئے یار میں
بہادرشاہ ضفر