Top Rated Posts ....
Search

When the mobile phone was not found, the sister did such a thing in front of the brother that it is difficult to believe.

Posted By: Ahmed Ali on 16-09-2021 | 06:54:33Category: Political Videos, News


موبائل نہ ملنے پر بہن نے بھائی کے سامنے ایسا کام کر دیا کہ یقین کرنا مشکل۔۔
بچوں کو موبائل پر گیم کھلنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور اگر گھر والے موبائل نہ دیں تو اکثر بچوں کو غصہ آ جاتا ہے ،اسی طرح کا ایک واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکی نے چھوٹے بھائی سے گیم کھیلنے کے لئےموبائل مانگا جس پر بھائی نے انکار کر دیا، پھر غصہ میں آکر لڑکی نے زہریلی دوا پی کربھائی کی آنکھوں کے سامنے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نابالغ لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا کیونکہ اسے موبائل میں گیم کھیلنے کو نہیں ملا اور وہ اس قدر غصے میں آگئی کہ اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔گھر میں صرف ایک موبائل تھا جس میں متاثرہ لڑکی اور اس کے چھوٹے بھائی گیم کھیلتے تھے۔بہن نے چھوٹے بھائی سے موبائل مانگا جس سے وہ انکاری ہو گیا اور دونوں کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا،جس کے بعد لڑکی اس قدر ناراض ہوئی کہ غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
واقعہ کے بعد سمتا نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،طالبہ کی لاش کوہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک غریب خاندان ہے جس میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے اور اس کے والد رکشا ڈرائیور ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 30 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.