The Afghan war is over and we will announce the government as soon as possible, the Taliban spokesman said
Posted By: Ahmed Ali on 06-09-2021 | 09:31:35Category: Political Videos, Newsافغان جنگ ختم ہوگئی اب جلد ازجلد حکومت کا اعلان کریں گے، ترجمان طالبان
کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ ختم ہوگئی اور اب ساری توجہ حکومت سازی پر مرکوز ہے بہت جلد حکومت کا اعلان کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں حکومت سازی میں تاخیر کی وجہ طالبان کے اندرونی اختلافات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں بھی حکومت کے اعلان کی جلدی ہے، تاخیر کی وجہ اندرونی اختلافات نہیں بلکہ کچھ تکنیکی مسائل ہیں جن پر مشاورت جاری ہے۔