Quetta Suicide blast near FC check post
Posted By: Akram Khan on 05-09-2021 | 11:54:38Category: Political Videos, Newsکوئٹہ۔ ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب خود کش دھماکہ ۔4 اہلکار شہید۔متعدد زخمی
کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر زور دار دھماکہ،بتایا جاتا ہےکہ دھماکہ خود کش تھا،دھماکے میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ کے قریب ہونیوالا خود کش دھماکہ فورسز کی گاڑی پر کیا گیا،پولیس کے مطابق خودکش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ فورسسز کی گاڑی ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو سیکورٹی دے رہی تھی،حملہ آور کا سراور دیگر اعضا قبضے میں لےلئے گئے ہیں ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،خود کش دھماکے میں4افراد کے شہید اور جبکہ 20افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور لاشوں کو بھی شیخ زیدہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کا گھیرائو کر کے ناکہ بندی کر دی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ اظہر اکرم کے مطابق ایک خود کش بمبار 6 کلو دھماکا خیز مواد کے ساتھ ایف سی کے قافلے سے جا ٹکرایا۔ ہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں میں 18 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جبکہ 2 راہگیر شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایاہے کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکا خودکش تھا، تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش حملے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ بعد ازاں ایف سی چیک پوسٹ حملے میں شہید ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، آئی جی ایف سی نارتھ محمد یوسف مجوکا ودیگر اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔گورنر نے شہید اہلکاروں کی مغفرت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔