Top Rated Posts ....
Search

Sindh government decides to launch vaccination campaign in all schools

Posted By: Ahmed Ali on 05-09-2021 | 08:28:34Category: Political Videos, News


سندھ حکومت کا تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے کل سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی زیرِ صدارت ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کی تجویز پر کل سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی، اور بچوں کو ویکسین لگانے کے لئے والدین سے رضامندی سرٹیفکیٹ لئے جائیں گے، جب کہ والدین کی تنظیموں اور نجی اسکولز ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اسکولز کی بندش سے بچنے کے لئے نویں سے بارہویں کے تمام طلبہ کی ویکسینیشن کرنا ہوگی، دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔
وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز کو سندھ حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ اساتذہ کو دینا ہوگی، اسکولز کو لیٹ فیس پر بچوں کو اسکول سے نکالنے نہیں دوں گا، تمام نجی اسکولز والوں کو قانون کے مطابق 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی، تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، نجی اسکولز کے اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی کرے گی، ہم چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کریں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، نجی اسکولز کی تعداد اور ان میں سہولیات بھی دیکھی جائیں گی، تمام نجی اسکولز کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنایا جائے گا، اسکولز میں انسپیکشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہیں بھی معلوم کی جائیں گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.