Pur Israar Jungle... A Horror Story - Read Urdu Horror Story
Posted By: Kabir Khan on 19-07-2021 | 01:35:59Category: Political Videos, Newsپراسرارڈاک بنگلہ۔۔۔ قسط نمبر01
یہ کہانی ہے ایک خوفناک ڈاک بنگلے کی۔ یہ ڈاک بنگلہ امن پور کے گھنے جنگل میں تھا۔ جو کئی برسوں سے بند پڑا تھا۔ ویران جنگل میں ہونے اور کئی برسوں سے بند پڑے رہنے کی وجہ سے امن پور کے باسیوں میں یہ بات پھیل گئی کہ اس ڈاک بنگلے میں بھوتوں،اور جنات نے بسیرا کرلیا ہے۔اس لئے امن پور کے باسی اس جنگل کے پاس جانے سے بھی گھبراتے تھے۔اس جنگل کی سیر اور ڈاک بنگلے کو دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے آتے تھے۔لیکن جو اس ڈاک بنگلے میں چلا جاتا اس کا واپس مڑنا مشکل ہوتا تھا۔جو دلیر اور بہادر ہونے کا دعویٰ کرتے وہ اس ڈاک بنگلے میں چلے جاتے اور اس کی خوبصورتی کو دیکھ دیکھ کر حیران ہوجاتے اور حیرت سے ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتیں۔کچھ دن پہلے امن پور میں گہرے بادل چھائے ہوئے تھے دن کو شام کا سماں لگ رہا تھا ۔ بادل گرج رہا تھا بجلی کڑک رہی تھی اور طوفانی ہوا چل رہی تھی، اتنی تیز ہوا کہ جنگل میں درختوں کے پتوں کا اتنا شور تھا کہ کسی کی آواز سنائی دینا مشکل ہورہا تھا۔ اتنے میں بیرون ملک سے آئے تین دوستوں نے اس موسم میں انجوائے کرنے کیلئے جنگل کی سیر کرنے کا سوچا۔تینوں اپنی گاڑی میں بیٹھے اور اس جنگل کی طرف گاڑی دوڑانے لگے۔چند منٹ کا راستہ طوفان کی وجہ سے چند گھنٹوں کا سفر بن گیا۔طوفانی ہوا سے گاڑی اتنی آہستہ چلنے لگی جیسے کسی کو چوٹ لگے تو وہ آہستہ آہستہ لنگڑا کر چلتا ہے۔اسی لئے ان کو تین گھنٹے لگ گئے جنگل تک پہنچنے میں۔ جنگل کے سامنے گاڑی روکی اور تینوں کار سے باہر نکل کر قطار میں جنگل کے سامنے کھڑے ہوکر حیرانگی سے اس کو دیکھنے لگے۔ جنگل کے بڑے بڑے ہیبت ناک درخت طوفانی ہوا سے ایسے جھول رہے تھے جیسے ابھی گرجائیں گے۔۔۔ جاری ہے۔