Top Rated Posts ....
Search

Increase in corona cases; Micro Smart Lockdown Implemented in Central District

Posted By: Joshi on 19-05-2021 | 20:56:17Category: Political Videos, News


کراچی: کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 19 مئی سے 2 جون تک ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ العمل رہے گا، چاروں ٹاونز میں 63 کورونا کے مریض موجود ہیں۔
نوٹی فکیشن میں متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت اور فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.