How is your day going to be... read in urdu
Posted By: Akram on 16-05-2021 | 22:52:38Category: Political Videos, Newsحمل:
21مارچ تا21اپریل
ہر کام اعتماد کیساتھ کریں اپنے حوصلوں کو مضبوطی بخش کر آگے جانے کیلئے جدوجہد کریں بفضل خدا وقت آپکا ساتھ دیگا اور آپ اپنی منشاء کے مطابق اعلیٰ مقام حاصل کر سکیں گے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
لاتعداد دشمنوں کے درمیان آپ کا ایک طاقتور دوست بھی موجود ہے جو انتہائی نازک وقت میں آپ کی مدد کر سکتا ہے کاروباری حضرات کو کاروبار میں فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
ترقی کے راستے خود بخود کھلتے چلے جائینگے بس ذرا اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو پوری ہمت و جرأت کیساتھ بروئے کار لے آئیں پھر دیکھیں کھویا ہوا مقام کس قدر جلد آپکو حاصل ہو جاتا ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات اپنے شریک کاروبار سے محتاط رہیں، ان کی ذاتی دلچسپی بزنس میں لینا ضروری ہے ورنہ آپ کو نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
تعلیمی سلسلے میں حالات موافق ہی رہیں گے، مقدمہ میں حسب منشاء کامیابی ہو سکتی ہے لہٰذا مخالفین سے صلح کر لینا زیادہ موافق ثابت ہو سکتا ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آج اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آ سکیں۔
24ستمبر تا23اکتوبر
اپنی چیزوں اور رقم وغیرہ کی حفاظت کریں چوری کا اندیشہ ہے اگر کسی قسم کی لین دین کا ارادہ رکھتے ہیں تو بفضل خدا اس کے نتائج بہتر برآمد ہوسکیں گے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
جنس مخالف میں دلچسپی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے پرانی کاروباری سکیمیں کامیاب ہوں گی اور آپ کافی حد تک اپنی آمدنی میں اضافہ ہوتا دیکھیں گے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آج آپ خاصے خوش دکھائی دیں گے اور آپ کے وہ تمام کام جو التوا کا شکار تھے بفضل خدا حل ہو جائیں گے۔ سفر بہ شوق کریں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
ہم یہ بات بھی کہیں گے کہ جلد بازی کے تحت کوئی قدم نہ اٹھائیں خصوصاً کاروباری سلسلے میں جو کچھ آپ کرنا چاہتے ہیں سوچ سمجھ کر کریں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آپ کے چند ہم نوالہ و ہم پیالہ دوست آپ کے گھریلو ماحول کو خراب کر سکتے ہیں اور دوست بھی وہ جن پر آپ کو ضرورت سے زیادہ اعتبار تھا لہٰذا محتاط رہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ذہنی طور پر تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں۔ فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔