PTI will be responsible for the consequences of creating water crisis in Sindh, Bilawal said
Posted By: Abid ali on 16-05-2021 | 12:07:45Category: Political Videos, Newsکراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر سندھ میں پانی کا بحران پیدا کرنے والی پی ٹی آئی حکومت نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم میں ناکامی پر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے بعد عید پر بھی سندھ کے حصے کا پانی مسلسل روک کر عمران خان کی حکومت نے سفاکیت کی انتہا کردی ہے، جان بوجھ کر سندھ میں پانی کا بحران پیدا کرنے والی پی ٹی آئی حکومت نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی، سندھ کے حصے کا پانی روکے جانے کی وجہ سے کراچی کے لئے پانی کی ترسیل انتہائی کم ہوچکی ہے جب کہ وفاقی حکومت کی سفاکانہ پالیسی کی وجہ سے ٹھٹہ، بدین، سجاول اور تھرپارکر کو بھی پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان پانی روک کر سندھ کی زمینوں کو بنجر کرنے کی کوششوں کا سلسلہ بند کریں، خیبرپختونخواہ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان کو طے شدہ فارمولے کے تحت پانی ملنا ان کا حق ہے۔