Top Rated Posts ....
Search

The Meteorological Department has forecast severe heat in Karachi

Posted By: Akbar on 13-05-2021 | 12:39:40Category: Political Videos, News


کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 15 سے 17 مئی کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی ہے، گرمی کی نئی لہر کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 سے 17 مئی کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا، گرمی کی نئی لہر کے دوران پارہ انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے، اور دن کے وقت درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرم موسم کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع اور متاثر ہوسکتی ہیں، جب کہ اس دوران شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے خشک اور گرم ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے خصوصا صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ دھوپ میں نہ جائیں، اگر جانا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معمول سے بڑھادیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.